8 ستمبر 2026 - 15:53
ٹرمپ کا انتخابی دعویٰ: ایران کے خلاف جنگ جیتتے ہی تیل اور پٹرول سستا ہوجائے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں فتح کے بعد تیل کی قیمت میں شدید کمی آئے گی اور امریکا میں پٹرول کی قیمت فی گیلن 2 ڈالر سے بھی نیچے چلی جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح کے بعد تیل کی قیمت میں ’’شدید کمی‘‘ آئے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پٹرول کی قیمت پہلے 3 ڈالر فی گیلن تک آئے گی اور اس کے بعد 2 ڈالر سے بھی کم ہوجائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تبدیلی بہت جلد دیکھنے میں آئے گی۔

امریکی صدر نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے خلاف اپنے سابقہ الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

ٹرمپ کے یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ سوشل میڈیا پر بار بار ایسے دعوے کرکے امریکی ووٹرز میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha